تعاونو علی البر وتقوی
نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو      
 

مقاصد

جذبہ خدمت خلق ہماری مشعل راہ ہے اور ہم عزم نو سے بنیا د سحر رکھتے ہیں۔

 

تیسری دنیا کے ممالک کی طرح پاکستان بھی بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ملک کی اکثر آبادی کا تعلق پسماندہ علاقوں اور دور افتادہ دیہاتوں سے ہے۔جہاں لوگ غربت، بے روزگاری،ناخواندگی، بے ہنر مندی، بے شعوری، بنیادی سہولتوں کے فقدان اور صحت کے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مغربی ممالک میں ہونے والی روز افزوں ترقی کے مقابلے میں ہمارے ہاں فروغ علم و ہنر کی رفتار بہت سست ہے۔

جس کی بنیادی وجہ ہمارے معاشرے میں علم دوستی کی روایات ، رجحانات اور انتظامات کا نا ہونا ہے۔ان گونا گوں مسائل کے ادراک کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انسانی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں اور تنظیموں کا قیام ناگزیر ہوجاتا ہے۔اسی ضرورت کا شعور رکھتے ہوئے 2000ء میں چند باہمت نوجوانوں نے HUMANITY RELIEF & REHABILITATION TRUST کے نام سے ایک غیر سرکاری غیر کاروباری فلاحی ادارہ قائم کیا جو ہمت ٹرسٹ کے نام سے معروف ہے۔

اراکین ہمت ٹرسٹ کا اس ادارے کے قیام کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم اس ادارے کے تحت ماشرتی و سماجی سطح پر پاکستانیوں کے لیے صحت، تعلیم و تربیت ، فنی مہارت، روزگار کے مواقع، بنیادی سہولیات کی فرہمی ، کردار سازی اور احساس محرومی سے جنات دلاکر وطن سے جذبہ بیدار کرنا چاھتے ہیں۔ہماری آنکھوں میں روشن، خوشحال اور مستحکم پاکستان کے خواب پنپ رہے ہیں۔ ہم بلا تفریق رنگ و نسل ہر پاکستانی کو مطمئن اور آسودہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

   
   
   
   
   
   
   
   

ہماری تمنا ہے کہ ہر پاکستانی اپنی صلاحیتوں کو ملکی ترقی کے عمل میں برئے کار لانے کے قابل بن سکیں۔

 

یہی جذبہِ دل ہمیں بے قرار رکھتا ہے اور ہم حسب استطاعت ، حسب توفیق پر ہجوم شہروں سے لیکر دور افتادہ دیہات چٹیل میدانوں اور کوہساروں میں پاکستانی ہم وطنوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

 
 
 
 
 
HRR(Himmat)  Trust © 2013 | Privacy Policy