تعاونو علی البر وتقوی
نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو      
ہمت بی بی زلزلہ متاثرین کے لیے ہمت ٹرسٹ کے مثالی کام اور باہمت رضاکاروں کے جوش اور جذبے کو دیکھ کر ڈسٹرکٹ ہسپتال مانسہرہ میں داخل ایک خاتون مریضہ نے زچگی کے بعد اپنی نومولود بیٹی کانام ًہمت بی بیً رکھنے کا اعلان کیا۔
 

بحالی

صحت

تعلیم

تعاون و امداد

8 اکتوبر 2005 کی صبح پاکستان میں تاریخ کا قیامت خیز اور انتہائ تباہ کن زلزلہ آیا۔ جس نے صوبہ خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں کشمیر کے سیحتی علاقوں میں تباہی و بربادی کی ایک الم ناک تاریخ رقم کی اور ہزاروں انسانی المیوں کو جنم دیا۔

بنیادی شہری سہولیات سے محروم پس ماندہ علاقوں میں موجود سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات میں صحت و صفائی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے "سٹوڈنٹ ہیلتھ کیئر پروگرام"ترتیب دیئے جاتے ہیں۔

جہالت ناخواندگی کے خاتمے اور معمار انِ پاکستان کے روشن مستقبل کی حفاظت کا ایک منفرد ، ملک گیر جامع اور ہمہ جہت منصوبہ

ہر کنبے افراد خانہ کے حساب سے خوراک، صاف پانی، برتن، بستر، کپڑے، جوتے، ٹینٹ/خیمے، چولہے اور راشن جبکہ بچوں کے لیے کتابیں، اسٹیشنری، بستے، کھیلوں کا سامان اور خواتیں کو دستکاری کا سامان اور پارچہ جات مہیا کیے گئے۔

 
   ہمارا مقصدمایوس لوگوں کی زندگیوں میں امید کی شمع روشن کرنا
منصوبہ جات
   
   

ہمت ٹرسٹ کے پر عزم اور پر جوش رضاکار فلاح انسانیت ، قیام امن، بقائے باہمی، فروغ تعلیم، صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی اور قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی امداد، بحالی اور آباد کاری کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہ کر اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

 
مزید پڑھیے   مزید دیکھیے
     
     
                 

تعلیمی وظائف

05.

قربانی پراجیکٹ

03.

آباد کاری

01.

العلم سکول میں زیر تعلیم تمام طالبات کو نصابی کتب،بستے،سٹیشنری اورسکول وردی سمیت دیگر تعلیمی ضروریات ہمت ٹرسٹ کی جانب سے بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ ہمت ٹرسٹ کی جانب سیہرسال اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی طالبات کواسناد اورانعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔

 

ہرسال عیدالاضحی کے موقع پرپاکستان کے مختلف پس ماندہ علاقوں میں رہائش پذیر ہم وطنوں کواور قدرتی آفات میں بے گھر ہونے والے متاثرین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے ان کے علاقوں میں درد منداورصاحب استطاعت پاکستانیوں کے تعاون سے ہرسال ''اجتماعی قربانی''کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

متاثرین میں جونوان اوردیگر ہنرمند افراد کوصدمے کی کیفیت سے باہر نکالنے کے ہمت ٹرسٹ کی جاری مختلف امدادی سرگرمیوں میں کھپایا جاتا ہے مزید برآں انہیں زندگی کے دھارے میں واپس لانے کے لیے غیرمحسوس انداز میں مختلف کام کاج کی ترغیب بھی جاتی ہے۔

 
                 

زلزلہ 2005ء

06.

دستکاری سنٹر

04.

صاف پانی

02.

8اکتوبر2005ء کی صبح پاکستان میں تاریخ کاقیامت خیزاور انتہائی تباہ کن زلزلہ آیا،جس نے صوبہ خیبر پختونخواہ اورآزاد جموں کشمیر کے سیاحتی علاقوں میں تباہی وبربادی کی ایک الم ناک تاریخ رقم کی اورہزاروں انسانی المیوں کوجنم دیا۔

 

ہمت ٹرسٹ کی جانب سے شمشتو میں العلم گرلز ہائی سکول سے ملحق عمارت میں نوجوان بچیوں اورخواتین کوعملی تربیت کے لیے ایک دستکاری سنٹر قائم کیا گیا ہے،جہاں علاقے کی خواتین کوعلم وہنرسے آراستہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ بہتر طور پر اپنے بچوں کی تربیت اورکنبے کی کفالت کاحق اداکرسکیں۔

 

پس ماندہ علاقوں کے عوام تک صاف پانی کی فوری اورآسان دستیابی کے لیے مذکورہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم عالمی ادارہ صحت(WHO)کے مقررہ معیار اورڈیزائن کردہBio Sand Water Filter Himmat مفت نصبکیے جاتے ہیں۔

 
 
HRR(Himmat)  Trust © 2013 | Privacy Policy