تعارف |
جنوبی ایشیا اپنے جغرافیائی محل وقوع، آب و ہوا اور زرخیز زمین کے باعث دنیا کا اہم ترین خطہ ہے۔اس خطے مین بسنے والے افراد ذہانت، لیا قت اور مہارت میں دنیا کی کسی بھی قوم سے کم تر نہیں لیکن اس کے باوجود جنوبی ایشیا کے ممالک معاشی ترقی کے اعتبار سے یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کئی سال پیچھے ہیں۔ |
|
|
|
جنوبی ایشیا خصوصاً پاکستان کے جملہ مسائل کا حل جہالت، ناخواندگی کے خاتمے اور فروغ تعلیم میں چھپا ہے۔کیونکہ کسی قوم کی اجتماعی ترقی تعلیم کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں۔چنانچہ اسی سوچ اور فکر کے تحت 2000ء میں پاکستان کے دل لاہور کے چند پر عزم نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مادر وطن مملکتِ خداد داد پاکستان سے جہالت کے خاتمے اور تعلیم کو عام کرنے کا عملی قدم اٹھایا ۔ |
|
|
|
باقاعدہ اور منظم طریقے سے کام کرنے کے لیے ایچ آر آر (ہمت)ٹرسٹ کے نام سے ایک فلاحی و رفاہی تنظیم (NGO) کی داغ بیل ڈالی۔ |
|
|
|
ایچ آر آر (ہمت) ٹرسٹ نجی سطح پر قائم ایک رفا ہی تنظیم ہے جو حکومت پاکستان سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہے۔ |
|
|
ہمت ٹرسٹ رنگ و نسل اور صوبائی و لسانی تفریق سے ماورا ہو کر عوامی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔ |
|
|
ہمت ٹرسٹ گزشتہ ایک عشرے سے دردمند پاکستانیوں کے انفرادی تعاون سے قومی سطح پر متعدد فلاحی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے۔ |
|
|
ہمت ٹرسٹ قومی سطح پر مختلف تعلیمی اور فلاحی منصوبے کامیابی سے چلارہی ہے۔ |
|
|
|
|
|
منفرد اعزاز |
|
ہمت ٹرسٹ کے پر عزم اور پر جوش رضاکار فلاح انسانیت ، قیام امن، بقائے باہمی، فروغ تعلیم، صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی اور قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی امداد، بحالی اور آباد کاری کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہ کر اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ |
|
|
ہمت ٹرسٹ کے رضاکار زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔جن میں معصوم بچے ، سکول، کالج اور یونیوورسٹیوں کے طلباء ، کاروباری احباب، صنعت کار اور ملازم پیشہ افراد سب شامل ہیں۔ |
|
|
بورڈ آف ٹرسٹیز |
|
محمد شفیق جنجوعہ( سرپرست، صنعتکار، سماجی کارکن) |
1 |
|
ندیم احمد(چیئر مین ، صنعتکار، سماجی کارکن) |
2 |
|
انجینئر محمد اقبال (تاجر) |
3 |
|
انجینئر دلاور حسین چغتائی ( صنعتکار، سماجی کارکن) |
4 |
|
محمد الیاس (صنعتکار، تاجر) |
5 |
|
نوید احمد (صنعتکار،تاجر) |
6 |
|
سعید الظفر کھوکھر(تاجر) |
7 |
|
ملک شفاقت علی(تاجر) |
8 |
|
عاصم لطیف(بینکر) |
9 |
|