تعاونو علی البر وتقوی
نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو      
 

منصوبہ جات

فروغ علم تعلیمی وظیفہ

 
جہالت ناخواندگی کے خاتمے اور معمار انِ پاکستان کے روشن مستقبل کی حفاظت کا ایک منفرد ، ملک گیر جامع اور ہمہ جہت منصوبہ ہے۔  
فروغ علم تعلیمی وظیفہ سرکاری اداروں میں زیر تعلیم یتیم ، معذور اور انتہائی کم وسیلہ طلباء و طالبات کو جاری کیا جاتا ہے۔  
فروغ علم تعلیمی وظیفہ میٹرک تا گریجویشن سطح (سائنس)کے زیر تعلیم طلباء و طالبات کو جاری کیا جاتا ہے۔  
  فروغ علم تعلیمی وظیفہ پانے والے طلباء و طالبات کو تمام امتحانات بشمول ادارہ جاتی ٹیسٹ میں ٪75 سے زائد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔  
فروغ علم تعلیمی وظیفہ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ ہمت ٹرسٹ کی بااختیار "فرغ علم تٕعلیمی کمیٹی"کرتی ہے۔.  
طلباء و طالبات کی عزت نفس قائم رکھنے کے لیے فروغ علم تعلیمی وظیفہ بذریعہ منی آرڈر جاری کیا جاتا ہے۔  
ہمت ٹرسٹ کی جانب سے طلباء و طالبات سے بذریعہ خط رابطہ رکھا جاتا ہے۔  
  طلباء و طالبات کی تعلیمی رہنمائی، اخلاقی تربیت کے ساتھ نظریہ پاکستان کے شعور کو اجاگر کیا جاتا ہے۔  
  فروغ علم تعلیمی وظیفہ پانے والے تمام طالب علم /طالبہ سے یہ اخلاقی عہد لیا جاتا ہے کہ عملی زندگی میں قدم رکھنے کے بعدوہ کم از کم 5 کم وسیلہ طلباء طالبات کو حصول علم کے لیے ممکن تعاون فراہم کریں گے۔  
  فروغ علم تعلیمی وظیفہ پانے والے طلباء و طالبات کے لیے لازم ہے کہ وہ عہد کریں کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے وفادار رہیں گے، اور مذہب و ملت ، رنگ و نسل اور علاقائی تعصب سے بالاتر ہوکر تمام پاکستانیوں کی بلا تفریق خدمت کے لیےہر وقت تیار رہیں گے۔  
 

العلم گرلز ہائی سکول (فاطمہ الزہراء کیمپس)شمشتو، پشاور

 
       
پاکستان کا شمال مشرقی صوبہ خیبر پختونخواہ گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی اور بد امنی کا مرکز ہے۔ اس شورش زدہ صوبہ میں انفراسٹرکچر کی تباہی ، علاقائی اقدار اور مخصوص سماجی ماحول کے باعث بچیوں میں عصری تعلیم کے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔آج سے 10سال قبل اسی صوبے کے ایک مضافاتی علاقے (شمشتو، پشاور)میں خصوصاًبچیوں کوتعلیم حاصل کرنے کی بالکل اجازت نہ تھی۔ان حالات میں ہمت ٹرسٹ کے پر عزم نوجوانوں نے 2000ء شمشتو میں بچیوں کے لیے ایک پرائمری سکول قائم کیا۔ اس علاقے میں بچیوں میں حصول علم کے ذوق و شوق کی انتہا اس قدر ہے کہ پہلی جماعت میں داخلے کے لیے پانچ سالہ بچیوں سے بیس سال کی لڑکیاں بھی داخلے کے لیے آئیں۔چناچہ اس صورت حال کے پیش نظر اسی علاقے کے بعض قدامت پسند حلقوں کی جانب سے ہمت ٹرسٹ کے کارکنان کو شدید مشکلات اور انتہائی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم ثابت قدمی ، بچیوں کے والدین سے مسلسل رابطے اور اخلاص کا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ پرائمری سکول پہلے ہائی سکول اور اب ترقی کرتا ہوا گرلز کالج تک جا پہنچا۔  
العلم سکول میں زیرِ تعلیم طالبات کو نصابی کتب، بستے ، سٹیشنری اور سکول وردی سمیت دیگر تعلیمی ضروریات ہمت ٹرسٹ کی جانب سے بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔  
ہمت ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی طالبات کو اسناد اور انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔  
       
اگلا صفحہ
 
HRR(Himmat)  Trust © 2013 | Privacy Policy