تعاونو علی البر وتقوی
نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو      
 

منصوبہ جات

العلم سکول (چھتر پلین)

 
صوبہ خیبر پختونخواہ کے پر فضا سیاحتی مقام بالا کوٹ کے نزدیک ایک سرسبز وادی چھتر پلین میں ہمت ٹرسٹ کی جانب سے "العلم ایجوکیشن کمپلیکس"کی عظیم الشان عمارت زیر تعمیر ہے۔جس میں طلباء و طالبات کے لیے جداگانہ کیمپس اور اساتذہ کی تربیت کے لیے "ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ" پر علیحدہ علیحدہ تین بلاک بنائے جائیں گے۔    
الحمد للہ پہلے مرحلے پر ایک بلاک کی تعمیر کا ٪90 کام مکمل ہو چکا ہے۔ جس میں میٹرک سطح کی طالبات کے لیے باقاعدہ سائنس کلاسز کا بہت جلد آغاز کیا جائےگا۔  
مذکورہ "العلم ایجوکیشن کمپلکس" علاقے کا واحد تعلیمی منصوبہ ہے جسے مقامی آبادی کے تعاون سے مزید آگے بڑھایا جارہا ہے۔  
 

الشفاء

 
 
بنیادی شہری سہولیات سے محروم پس ماندہ علاقوں میں موجود سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات میں صحت و صفائی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے "سٹوڈنٹ ہیلتھ کیئر پروگرام"ترتیب دیئے جاتے ہیں۔  
   
الشفاء پروگرام میں طلباء و طالبات کا مفت طبی چیک اپ، خصوصاً آنکھوں اور ناک کان گلے کا خصوصی معائنہ کیا جاتا ہے۔  
ہر سکول میں سینئر ڈاکٹر کی زیر نگرانی ایک ٹیم بچوں کا معا ئنہ کرتی ہے۔ اس ٹیم میں میڈیکل آفیسر ، جنرل فزیشن ، تربیت یافتہ عملہ شامل ہوتا ہے۔
طلباء و طالبات کے معائنے کے لیے ضروری مشینری میڈیکل ٹیم کے ہمراہ ہوتی ہے۔جبکہ طلباء و طالبات کو مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
خطرناک امراض میں مبتلا طلباء و طالبات کے اساتذہ اور والدین کو خصوصی طور پر آگاہ کیا جاتا ہے اور انھیں مزید علاج معالجہ /آپریشن کے لیے محمدی آئی کیئر سنٹر(MEC) یا قریبی ہسپتال میں رجوع کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔
محمدی آئی کیئر سنٹر(MEC) میں ایسے طلباء و طالبات کو ترجیحی بنیا د پر علاج معالجے اور آپریشن کی تمام سہولیات مفت مہیا کی جاتی ہیں۔
 

دستکاری سنٹر

 
ہمت ٹرسٹ کی جانب سے شمشتو میں العلم گرلز ہائی سکول سے ملحق عمارت میں نوجوان بچیوں اور خواتین کو عملی تربیت دینے کے لیے ایک دستکاری سنٹر قائم کیا گیا ہے۔جہاں علاقے کی خواتین کو علم و ہنر سے آراستہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ بہتر طور پر اپنے بچوں کی تربیت اور کنبے کی کفالت کا حق ادا کر سکیں۔  
 
دستکاری سنٹر میں تعلیم یافتہ (کم از کم میٹرک) طالبات کو کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔عملی طور پر جدید ٹیکنالوجی سے اجنبیت کو دور کرکے انہیں موجودہ عصری تقاضوں سے ہمکنار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔  
ناخواندہ نوجوان لڑکیوں اور شادی شدہ خواتین کو روایتی طریقہ تعلیم کی بجائے عام فہم، سادہ ، انتہائی جدید اور سائنٹفک انداز میں ان کی مادری زبان میں تعلیم دی جاتی ہے۔  
ناخواندہ نوجوان لڑکیوں اور شادی شدہ خواتین کومعاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لیے انہیں مختصر دورانیے کے مختلف کورسز میں سلائی، کڑھائی، کٹائی اور بنائی کے علاوہ دیگر ہنر سکھائے جاتے ہیں۔  
دستکاری سنٹر میں طالبات کو مختلف ہنر میں طاق کرنے کے ساتھ ان کو خواندہ بنانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ مختلف کورسز کے ذریعے انہیں اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ کورس مکمل ہو نے پر باآسانی گھریلو بجٹ بناسکیں، خط کے لفافے پر پتا پڑھ سکیں اور اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ان کی بہتر رہنمائی کر سکیں ۔المختصر یہ کہ دستکاری سنٹر میں ایک اچھی نسل کے لیے اچھی ماں بنانے کی عملی کوشش کی جاتی ہے۔  

صاف پانی

 
دور افتادہ علاقوں ، دیہاتوں ، قدرتی آفات سے متاثرہ بستیوں اور جھگیوں میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ۔  
     
پس ماندہ علاقوں کی عوام تک صاف پانی کی فوری اور آسان دستیابی کے لیے مذکورہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم عالمی ادارہ صحت (WHO)کے مقررہ معیار اور ڈیزائن کردہ Himmat Bio Sand Filter مفت نصب کیے جاتے ہیں۔
ہمت بائیو سینڈ واٹر فلٹر کا استعمال نہایت آسان ہے۔
اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ایک مرتبہ تیاری کے بعد اس پر کوئی اضافی خرچ نہیں آتا۔
ہمت بائیو سینڈ واٹر فلٹرمیں قدرتی اجزاء کی ایک خاص مقدار گدلے پانی کو آلودگی اور جراثیم سے پاک کرکے اسے پینے کے قابل بناتی ہے۔.
پچھلا صفحہ
 
HRR(Himmat)  Trust © 2013 | Privacy Policy